ان خيالات كا اظہار سپاہ پاسداران انقلاب اسلامي كي ايرواسپيس ڈويژن كے كمانڈر بريگيڈيئر جنرل 'امير علي حاجي زادہ' نے گزشتہ رات كاشان شہر ميں فضائيہ كے شہدا كي ياد ميں ايك خصوصي تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ ہم اپني دفاعي طاقت مضبوط كرنے كے ساتھ ساتھ وطن عزيز ايران ميں ہرگز بدامني پھيلانے كي اجازت نہيں ديں گے.
انہوں نے مزيد كہا كہ دفاعي آلات اور عسكري ضروريات پر تجاويز دي جاتي ہيں اور پھر ان تجاويز كو اندروني وسائل كے ذريعے عمل جامہ پہنايا جاتا ہے.
سنئير ايراني كمانڈر نے كہا كہ انقلابي نظريے اور قائد اسلامي انقلاب كے ہدايات پر چلتے ہوئے آج وطن عزيز ايران نے زمين سے زمين، زمين سے فضا اور زمين سے سمندر تك مار كرنے والے مختلف ميزائلوں كي پيداوار اور تجربے ميں قابل قدر كاميابي حاصل كي ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ مغربي ممالك ميزائل شعبے ميں اسلامي جمہوريہ ايران كي ترقي كو ديكھ كر كےہم سے مطالبہ كر رہے ہيں كہ ميزائل پروگرام كو روكيں.
خطے ميں امريكي مداخلت كا ذكر كرتے ہوئے امريكہ شيطاني سازشوں كے تحت آزاد اور خودمختار رياستوں بالخصوص اسلامي ممالك كو توڑنا چاہتا ہے.
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ علاقے ميں جنگ اور بدامني كے ذريعے ايران كو متاثر كرنا چاہتا تھا مگر وہ اپنے اس عزائم ميں ناكام رہے.
۲۷۴**
میزائل شعبے میں ہماری صلاحیت مزید مضبوط ہورہی ہے: ایرانی فضائیہ کمانڈر
8 ستمبر، 2016، 9:49 AM
News ID:
3326536
کاشان - ارنا - سنئیر ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ میزائل اور ڈرون کی پیداوار سمیت دفاعی اور عسکری میدانوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قابلیت میں مزید اضافہ ہورہا ہے.